• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بائیو مکینکل انجینئر کا قاتل اس کا اپنا دوست نکلا

کراچی میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بائیو مکینکل انجینئر صہیب  کا قاتل اس کا اپنا دوست نکلا۔

پولیس نے ملزم گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بھاری رقم کے لین دین کے تنازع کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صہیب کا قاتل اس کا قریبی دوست اور پارٹنر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عاصم کی گرفتاری کے لیے سچل کے علاقے سعدی ٹاؤن میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے لیے پولیس پہنچی تو ملزم نے گھر کے اندر پستول سے اپنی کنپٹی پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ملزم عاصم کا صہیب کے ساتھ کاروباری لین دین تھا۔ عاصم، صہیب کو قتل کرکے گاڑی لے گیا تھا، ملزم کے گھر کے قریب سے مقتول صہیب کی گاڑی بھی مل گئی۔

گزشتہ روز سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے قتل ہونے والے انجینئر صہیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ سچل میں مقتول کے برادر نسبتی کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران مقتول کے لاپتہ ہونے والے موبائل فونز کوئٹہ ٹاؤن کے عقب سے برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید