• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو عملے نے 8 گھنٹے کی کوشش کے بعد پلّے کی جان بچالی

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

جان انسان کی ہو یا کسی جانور کی، ریسکیو حکام اپنا فرض نبھانے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے اور اس مقصد کیلئے وہ کوئی بھی ذرائع کے استعمال سے دریغ نہیں کرتے۔  

سوشل میڈیا پر کچھ اسی طرح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہاں ایک ریسکیور نے کتے کے پلّے کی جان بچالی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نالے کے قریب تین پلّے کھیل رہے تھے کہ تینوں اس میں جاگرے، سان انٹونیو فائر ڈپارٹمنٹ نے دو کو تو فوری نکال لیا، لیکن تیسرا پلّا سیوریج پائپ میں کہیں پھنس گیا۔ 

فائر ڈپارٹمنٹ نے واٹس پر سسٹم ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جس کے ریسکیور نے ٹیلی ویژن کیمروں کی مدد سے 8 گھنٹے کی طویل تلاش اور کوشش کے بعد بلآخر تیسرے پلّے کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا۔ 


دلچسپ و عجیب سے مزید