• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجیوں کی الشفا اسپتال میں خواتین سے بدسلوکی، برہنہ کرکے تلاشی لی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی افواج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال سے لوگوں کو زبردستی نکالے جانے کے دوران خواتین کیساتھ بھی بدسلوکی کی گئی، انہیں برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی گئی، مقامی صحافی جہاد ابو شناب نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج کئی گھنٹوں تک لوگوں کو ہراساں کرتے رہے۔ اس دوران کئی افراد کی تلاشی انتہائی غیر اخلاقی طریقے سے لی گئی۔ کئی خواتین کو تلاشی کے نام پر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا، ابو شناب نے بتایا کہ اس دوران لوگوں کیساتھ انتہائی ذلت آمیز رویہ روا رکھا گیا۔ سیکڑوں شہریوں کو اسپتال کی اوپری منزل میں یرغمال بنا کر رکھا گیا، انہیں کھانے اور پانی سے بھی محروم رکھا گیا جبکہ ان کیساتھ انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید