اسرائیلی افواج نے گزشتہ رات کی کارروائی میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکام اس وقت آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کے بیٹے مرتضیٰ کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔
علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
قبل ازیں پاسدارن انقلاب نے پاسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کی تھی. اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں پاسیج فورس کے تنصیبات پر حملہ تھا۔