• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خون سے والد کی عمر 25 سال کم ہوگئی: امریکی شخص کا دعویٰ

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

امریکی شہری برائن جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ’سپر بلڈ‘ سے اس کے والد کی عمر 25 سال کم ہوگئی۔

برائن جانسن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ میرے 70 سالہ والد کی جسمانی عمر میں میرا ایک لیٹر پلازما حاصل کرنے کے بعد ان کی عمر 25 سال کم ہوگئی ہے اور والد کی عمر میں یہ کمی تھراپی کے 6 ماہ بعد بھی برقرار ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہماری عمر جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے عمر بڑھنے کی رفتار بھی اتنی ہی تیز ہوتی جاتی ہے، میرا ایک لیٹر پلازما حاصل کرنے کے بعد، میرے 70 سالہ والد اب ایک 46 ​​سال کی عمر کے شخص کی عمر بڑھنے کی رفتار سے بوڑھے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برائن جانسن 2021ء سے ہمیشہ جوان رہنے کے لیے ’بلیو پرنٹ‘ نامی ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس پروجیکٹ کے لیے وہ سالانہ 20 لاکھ ڈالرز خرچ کر رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ انسان کی عمر کو کم  کرنے کے طریقے کے بہت قریب پہنچ چُکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید