• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی ٹی آئی رہنما غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

------فائل فوٹو
------فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما غلام رسول انڑ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی۔

بشیر میمن کا کہنا ہے کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نوابشاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔

غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔

واضح رہے کہ غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید