• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اتقا کے قتل میں ملوث فرار ملزم خضدار سے دوبارہ گرفتار

کراچی میں قتل ہونے والے گولڈ میڈلسٹ انجینیئر اتقاء کے قتل میں ملوث فرار ملزم کو خضدار سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو پہلے بھی خضدار سے گرفتار کر کے کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ ملزم 24 جون کو سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی خضدار کے مطابق ملزم کو ایک بار پھر کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید