• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات، مسلسل حمایت پر محمود عباس کا اظہار تشکر


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کر رہا ہے، فلسطین کے معاملے کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل یقینی بنائیں۔ 

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان روزِ اول سے فلسطین کے ساتھ ہے اور قیام پاکستان سے لے کر آج تک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کی، عالمی فورمز پر بھی ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا۔ پاکستان فلسطین کے موقف کی پُرزور تائید کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید