• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہمارا کچرا اٹھانے کا فیصلہ کیا، خالد مقبول

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم 9 فروری کو یوم تشکر منائیں گے۔ آپ کی استقامت جیت گئی ہے، سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ 

کراچی میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمارا کچرا اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ آج یہ شہر پورے پاکستان کی عوام کو آزادی کی نئی نوید دے رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور یہ بتانے گئے تھے کہ حکومت نہیں انصاف چاہیے۔ ہماری کوششوں سے 10 سال کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایمانداری کے ساتھ جن کی شناخت کےلیے نکلی تھی وہ دلوا دی۔ ہم نے ظلم برداشت کرلیا ہے ہم لڑنا نہیں چاہتے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن ہم لڑنا جانتے ہیں۔ یہ ملک جنہوں نے بنایا تھا وہ ہی چلائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ اس ملک کی تقدیر بدلیں گے پاکستان کو ملت اسلامیہ میں ماڈل ملک بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید