حافظ آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈی بھٹیاں میں درج مقدمے میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی ماں کے گردے کا آپریشن کروانے نجی اسپتال گئی تو وہاں اسے مشروب پلا کر بے ہوش کیا گیا اور ایک ملازم نے زیادتی کرکے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کیا۔
خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے اگلی رات دوبارہ اسے کمرے میں بلایا جہاں ایک ڈاکٹر اور ایک ملازم نے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب تنگ آکر وہ گھر جا رہی تھی تو اس کی ماں کا گردہ نکال لیا گیا، جس کی وجہ سے اس کی ماں کی موت ہو گئی۔
نجی اسپتال کی انتظامیہ نے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیے جبکہ اندراج مقدمے کے بعد ڈاکٹر اور ملازمین روپوش ہوگئے۔