انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اس حوالے سے غزہ کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب سے اسپتال پر گولہ باری شروع کی۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرجیکل ڈپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں کئی ڈاکٹر زخمی اور 12 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسپتال کے سامنے اقوام متحدہ کے اسکول پر بھی بمباری کی۔
انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے اسکول میں ہزاروں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔