ڈونلڈ ٹرمپ کے بہت سے سابق معاونین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہیے، ٹرمپ کے خلاف اکانوے مجرمانہ الزامات عائد کیے جاچکے ہیں، جن میں 2020 کے انتخابات کو اُلٹانے کی کوششوں کا الزام بھی شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے چیف آف اسٹاف جان ایف کیلی ری پبلکن پارٹی کی پرائمری میں ٹرمپ کے بڑھتے غلبے سے مایوس ہیں۔
ٹرمپ کے ناقدین میں ان کے سابق نائب صدر، سابق فوجی مشیر، وکلاء، کابینہ کے کچھ ارکان، معاشی مشیر، پریس حکام اور انتخابی مہم کے ارکان شامل ہیں۔
ٹرمپ کے سابق مشیروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کی امیدواری کو ناکام بنانے کی کوششوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔