• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کیلئے آسٹریلیا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرے: سراج الحق

لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے آسٹریلیا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اور آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے آسٹریلین ہائی کمشنر سے اپیل کی کہ آسٹریلیا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کا قتلِ عام بند کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کو غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے اور ان کی آزادی کے لیے جدوجہد عالمی قوانین کے مطابق ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے فلسطین میں جنگ بندی کے لیے آسٹریلین وزیرِ اعظم کو خط بھی تحریر کیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ امن کے قیام کے لیے جماعتِ اسلامی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید