چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) لاہور کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں کے سبب لائسنس بنانے کے عمل میں تیزی آئی ہے، کل 16 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ لائسنس ایشو کروائے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر بچہ تو جیل نہیں جا رہا صرف وہی جا رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، قانون کی عمل داری یقینی بنائیں گے اور میرٹ پر کارروائی کریں گے۔
چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ہم 4 ہزار سے زائد ایف آئی آرز کم عمر ڈرائیورز کے خلاف لانچ کر چکے ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق لرننگ لائسنس کے لیے 30 پوائنٹس اور لائسنسنگ کے لیے 14 سینٹرز ہیں، لائسنسنگ سینٹر صبح 8 سے رات 12 بجے تک کام کرتے ہیں، موبائل لائسنس وینز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 10 کر دی ہے۔