• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: حوالات میں ملزم نے زہر کھالیا، پولیس کا دعویٰ

سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی پولیس نے حوالات میں ملزم کے زہر کھانے کا دعویٰ کیا ہے، جو بعد ازاں چل بسا۔

ورثا نے الزام لگایا کہ پولیس نے نوجوان کو نازک حالت میں اسپتال پہنچا کر اطلاع دی، جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث چل بسا۔

ورثا نے میڈیا کو بتایا کہ ماجد راجپوت کو لین دین کے تنازع پر کچھ گھنٹے قبل پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

ڈی ایس پی سٹی سکھر نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس اہلکاروں کا قصور نکلا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید