• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فضا میں آلودگی میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جبکہ حکومتی اقدامات بھی بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جہاں فضا میں آلودگی 337 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا بھی خطرناک حد تک مضر ہے جہاں آلودگی 262 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

دہلی کی فضا میں آلودگی 254 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید