• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈزنی اسٹوڈیو کو اسرائیل کی حمایت مہنگی پڑ گئی


ڈزنی اسٹوڈیو کو غزہ میں معصوم فلسطینوں کی خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

کچھ عرصے پہلے والٹ ڈزنی اسٹوڈیو اینڈ موشن پکچرز نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل کے لیے 2 ملین ڈالرز کے فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا میں موجود مارول کے مداحوں کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کا معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنا بالکل پسند نہیں آیا۔

اس لیے جنوبی کوریا میں مداحوں نے والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کے بینر تلے ڈسٹریبیوٹ ہونے والی مارول اسٹوڈیو کی فلم ’دی مارولز‘ کا بائیکاٹ کر دیا۔

جنوبی کوریا کے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو  وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو فلم ’دی مارولز‘ کی ریلیز کے پہلے ہفتے کو اتوار کے روز بنائی گئی ہے جس میں تھیٹر بالکل خالی نظر آ رہا ہے اور کوئی ایک شخص بھی فلم دیکھنے کے لیے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور جنوبی کوریا کے مداحوں کی جانب سے فلم ’دی مارولز‘ کا بائیکاٹ کرنے پر خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’دی مارولز‘ ڈومیسٹک باکس آفس پر زیادہ متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکی، اس فلم نے ڈومیسٹک باکس آفس پر اوپننگ ویک اینڈ پر صرف 47 ملین ڈالرز کا بزنس کیا جو مارول اسٹوڈیو کی اب تک کی تاریخ میں سب سے کم ہے۔