• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟

عدالتی عملے نے سائفر کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔

عدالت میں پیش کرنے کا حکم نامہ جاری

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے سائفر کیس کی سماعت آج کے لیے اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سماعت اور 29 اگست سے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دے دی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جیل حکام چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔

قومی خبریں سے مزید