• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بھارتی طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ، خاتون کا انتقال

خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی---جنگ فوٹو
خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی---جنگ فوٹو

خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن انڈیگو ایئر کی پرواز 6e68 صبح سویرے جدہ سے حیدرآباد دکن کے لیے جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ 

پائلٹ کے رابطہ کرنے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے نے صبح 4 بج کر 15 منٹ پر کراچی میں لینڈ کیا۔

میڈیکل عملے کے چیک کرنے پر بھارتی خاتون مسافر انتقال کر چکی تھی۔

طیارہ میت کو لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر بھارت میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید