• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: بلڈر سے 5 کروڑ روپےکی ڈکیتی، ملازمین ہی ملوث نکلے

حیدر آباد میں بلڈر کے 5 کروڑ روپے لوٹنے میں اس کے تین ملازم ہی ملزمان کے سہولت کار نکلے۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے اہل کار ظاہر کرکے رقم لوٹنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بلڈر اشوک کمار کے 5 کروڑ روپے لوٹنے کا واقعہ منگل کے روز قاسم آباد کے قریب پیش آیا تھا۔ 

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق پانچ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں بلڈر اشوک کمار کے ڈرائیور سمیت تین ملازمین ملزمان کے سہولت کار نکلے۔ اب تک تفتیش کے مطابق اشوک کمار نے منگل کو دو مختلف بینکوں سے پانچ کروڑ روپے کیش نکال کر کار کی ڈگی میں رکھے تھے۔

 اشوک کمار نے پولیس کو بتایا کہ یہ رقم اسے کراچی لے کر جانا تھی۔ ڈرائیور کار میں پیٹرول بھروانے نکلا تھا۔ بعد میں ڈرائیور نے فون کرکے واردات کی اطلاع دی۔

 ایس ایس پی کے مطابق خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے کار لے جانے والے 2 ملزمان ایک کلومیٹر تک گاڑی گھماتے رہے اور بعد میں کار کی ڈگی سے 5 کروڑ روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید