پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درخواست دی گئی ہے۔
تحریکِ انصاف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کنونشن اور جلسوں سے متعلق ایک درخواست عدالت میں زیرِ سماعت ہے، پشاور میں یکم دسمبر کو کنونشن کروانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر نہیں ہو گی۔
درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ دیگر پارٹیوں کو کنونشنز اور جلسوں کی اجازت دی گئی ہے، پی ٹی آئی کو بھی دی جائے۔