نگراں وزیرِ جیل خانہ جات خیبر پختون خوا ارشاد قیصر نے سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا ہے۔
نگراں وزیرِ جیل خانہ جات خیبر پختون خوا نے قیدیوں کے لیے آن لائن کیس سماعت کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔
اُنہوں نے آن لائن کیسز کی سماعت کی سہولت کے حوالے سے بتایا کہ سنگین کیسز کے ملزمان عدالتوں میں آن لائن پیش ہوں گے، ضمانت اور رہائی کے عدالتی حکم جیل انتظامیہ کو آن لائن ملیں گے۔
نگراں وزیرِ جیل خانہ جات نے کہا کہ آن لائن سماعت سے قیدیوں کو عدالت لانے اور سیکیورٹی مہیا کرنے کے اخراجات کم ہوں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ رہائی پر اپنا کام کر سکیں۔