پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کا الیکشن نہ لڑ سکیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کی پارٹی سربراہی کیس کا فیصلہ ان کے راستے کی رکاوٹ بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو دباؤ میں تبدیل کیا گیا۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ نگران وزیر کی زبان کسی بھی جماعت کے سربراہ کے بارے میں ایسی نہیں ہونی چاہیے۔