• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے پاکستان آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جا سکتی ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہو گی۔

سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کے لیے فریکوینسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سے داخل ہونے والی پروازوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

سی اے اے کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرے گا۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید