• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفےسے بارش

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

مغربی لہر جنوب مغربی بلوچستان پر اثرانداز ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ موسم سرما کی پہلی بارش گلشن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن اور ایم اے جناح روڈ پر ہوئی۔

کورنگی، لانڈھی، ملیر، بن قاسم ٹاؤں میں تیز بارش ہوئی جبکہ کیماڑی، کلفٹن، آئی آئی چندریگر رورڈ، ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں مزید کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں کل بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 19سے 21 زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید