• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ طے کر چکی ہے وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ طے کر چکی ہے وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود اپنے خلاف سازش کی، اب لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا کہتے ہیں۔

جیو نیوز کے  پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں اناڑی کو مسلط کرکے سی پیک کا منصوبہ تہس نہس ہوا۔  2018  کی سازش کے بعد منصوبے کے تحت پاکستان کو معاشی بدحال کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کے واقعات پر احتساب ہوجاتا تو 9 مئی نہ ہوتا، پی ٹی آئی اس وقت لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکار نہیں، پی ٹی آئی پاکستان کے ریاستی اداروں سے ٹکرائی، جو بھی ریڈ لائن کراس کرتا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے پالیسی بیان دیا کہ جنہوں نے ان کے ساتھ برا کیا انہیں معاف کرتا ہوں، اکثریت ملی تو ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھنے والوں کو بھی تسلیم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید