خان گڑھ میں کھاد کی قیمت پر کسانوں اور خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تکرار ہوگئی۔
گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا سستی کھاد لاکر دیں۔
اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ لوگ کھاد کےلیے نہیں اپنے رشتے دار سرکاری ملازمین کی غیر حاضری پر کارروائی سے سیخ پا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتے، کارروائی کرتے رہیں گے۔
اس پر کسانوں نے خاتون افسر کو جواب دیا کہ ہم آپ کے پاس رشتے داری کے لیے نہیں آئے۔
اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے جواب دیا آج کھاد لینے کا کہہ رہے ہو، کل کہو گے کہ رشتہ بھی کرواکے دو، کھاد فیکٹری کے سامنے احتجاج کیوں نہیں کرتے؟