• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ڈبلیو ایس ایس پی آفس پشاور کا دورہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ بنیادی صحت، خواتین کی تعلیم اور معاشی بہتری میں بھی تعاون کرے گا۔

انہوں نے یہ بات واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور میں 44  ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے پروجیکٹ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ میونسپل سروسز پروگرام کا یہ منصوبہ 12 سال میں مکمل کیا گیا۔ 

اس سے 4 لاکھ 48 ہزار افراد پینے کے پانی کی سہولتوں کی بحالی سے مستفید ہوئے، جبکہ سیوریج اور ڈرینج لائنز کی بحالی سے10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ 

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میونسپل ویسٹ منیجمنٹ کی بہتری کے لیے 575 گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں اور ویسٹ منیجمنٹ آلات کی مرمت کےلیے ورکشاپ بھی بنائی گئی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ میونسپل سروسز پروگرام سے پشاور کے 20 لاکھ افراد کی زندگی بہتر ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ پشاور میں اربن فلڈنگ کے خدشات کو کم کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں قدرتی اور دیگر آفات سے تباہ حال انفرااسٹرکچر کی بحالی میں تعاون کیا جائے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید