• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔

نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کےلیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

درخواست گزار نے 90 دن مکمل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید