• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں سپریم کورٹ ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والی خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں تعینات ایس آئی عبدالحفیظ کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں 3 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی گاڑی کو چیکنگ کے لیے ججز انٹری گیٹ پر روکا گیا تھا، خاتون گاڑی روکنے کے بجائے زبردستی اسے ججز گیٹ سے اندر لے آئیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔

خاتون نے گاڑی روکنے کے باوجود زبردستی سپریم کورٹ کے احاطے میں لا کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید