• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سامنے آگئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے ہی اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا پارٹی رہنما عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو مسیج لیک ہوا ہے۔

آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان نے کارکنوں کو پیغام بھیجا ہے کہ کنونشن سے بائیکاٹ کیا جائے۔

آڈیو مسیج میں مزید کہا کہ عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر اور ذمے دار بندہ ہے، اس نے نامناسب بات کی ہے۔

آڈیو مسیج میں یہ بھی کہا گیا کہ عاطف خان کو کوئی حق نہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کنونشن سے بائیکاٹ کی باتیں کریں۔

مسیج میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور اس معاملے پر عاطف خان کو شوکاز دیں اور وضاحت لیں کہ انہوں نے کس حیثیت میں بائیکاٹ کی بات کی۔

آڈیو مسیج میں کہا گیا کہ عاطف خان سے اس بات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پوچھا جائے گا، اس بات پر پشاور ریجن کے صدر کو منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو ہوں گے۔ کورکمیٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بلامقابلہ رہیں گے، باقی عہدوں پرانتخابات کروائےجائیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخاندان کا کوئی فرد انٹراپارٹی الیکشن میں کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید