پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ سے انتخابات میں تاخیر سے متعلق گردش کرتی خبروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار دیتے ہوئے میڈیا کو تنبہیہ کی تھی کہ انتخابات پر شکوک وشبہات نہ اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔