کسی صورت نہ چھوڑا کام اپنا
نہیں کی، کوئی کوتاہی، نہیں کی
دلا دی اس نے چھٹی دوسروں کو
مگر اسموگ نے چھٹی نہیں کی
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو 19 نومبر کو اغوا کیا گیا، چار دن بعد سر پر پتھر مار کر قتل کرکے لاش پہاڑوں میں دفنائی گئی۔
یورپی پارلیمنٹ نے 2027ء کے آخر تک روس سے گیس کی درآمدات پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔
عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار اور ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے والے کپتان لیونل میسی کو دورۂ بھارت کے دوران 11 کروڑ مالیت کی گھڑی تحفے میں مل گئی۔
پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں شوانگ لیو بیس پر لانچ کر دیا گیا۔
برطانوی حکومت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ حکومت نے شام سے متعلق پابندیوں کے اپنے قانون کے تحت چار افراد یا اداروں کو پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے، جبکہ ایران پر عائد جوہری پابندیوں کے نظام کے تحت ایک فرد یا ادارے کو بھی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی، ن لیگ نے درخواست دائر کر دی۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص بر وقت ایمبولینس اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے سڑک پر ہی دم توڑ گیا۔
بھارت کے نامور گلوکار کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
شیری رحمان نے کہا کہ بونڈائی حملے کو دہشت پھیلانے کے اصل مقصد سے ہٹا کر شناختی سیاست کا رنگ دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔
خیبر پختون خوا میں جوڈیشل سروس رولز میں ترمیم کر دی گئی، جس کے مطابق سول جج کے لیے 2 سالہ وکالت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
فلپائن کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ بونڈائی بیچ کےحملہ آوروں کی فلپائن میں کسی ٹریننگ کےثبوت نہیں ملے۔
پاکستان آئیڈل کی کامیابی شہرت کے آسمان کو چھونے لگی، دنیا بھر میں اس کے چرچے ہونے لگے، شو میں پہلی بار استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، اسٹار راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے آواز کا جادو جگایا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ قوم ڈر اور خوف سے گھروں میں بیٹھنے والی نہیں ہے۔