• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلوفر اور اقراء بھی ایدھی سینٹر سے گھر روانہ والدین سے ملاقات کے مناظر پر ہر آنکھ اشکبار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تاریخ ساز نشریات میں گمشدہ بچوں کووالدین سے ملانے کا نیک فریضے کی انجام دہی مسلسل جاری ہے ،نشریات کے بائیسویں اور تیئیسویں روز ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو اس نیک مقصد میں دو مزید کامیابیاں حاصل ہوئیں،جیو کے شہرہ آفاق عالم آن لائن کے دوران اُس وقت جذباتی فضاء قائم ہوگئی جب نشریات کے ۲۲ویں روز گزشتہ دوبرس سے ایدھی سینٹر میں ۱۰سالہ نیلوفردوبرس بعد اپنی ماں سے ملنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ اگلے روز ۷سالہ اقراء بھی اپنے گھر کوروانہ ہوگئی۔ جب اُن بچیوں کے والدین اُنہیں لینے پاک رمضان نشر یا ت پہنچے تواپنے ماں باپ کو اپنے سامنے دیکھ کر بچیاں حیران رہ گئیں اوراُن سے لپٹ کر زار و قطار رو پڑیں،والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے، عالم آن لائن کی افطار نشریات کے دوران حاضرین کے ساتھ جید علمائے کرام بھی یہ رقت آمیز مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور نیک کام پر میزبان کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاک رمضان نشریات کے دوران ایدھی سینٹر سے گھرپہنچنے والے گمشدہ بچوں کی تعداد ۱۶ہوگئی ہے ۔  
تازہ ترین