• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر ردعمل سے گریز


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ شہریار آفریدی نے بیان دیا، ان کا کوئی رابطہ ہوگا، اس بارے میں وہی جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی اور زرداری فیملی کو ہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، لوٹ مار اس کا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں پی ڈی ایم ون کی صورت میں جو تباہی ہوئی، سب کے سامنے ہے، اب پی ڈی ایم ٹو مینڈیٹ کے بغیر مسلط کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ فوج سے بہت جلد مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی ٹی آئی صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرے گی، جو بہت جلد ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید