• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:۔ صورتِ مسئولہ میں پانی کی عدمِ موجودگی یا قدرت نہ ہونے کی بناء پر کیا گیا تیمم جب تک باقی رہے، اس سے تمام نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں، چاہے وہ فرض نمازیں ہوں یانفل نمازیں ہوں، البتہ جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے، مثلاً جسم سے پیپ، خون وغیرہ، یا قضائے حاجت کرنے سے تیمم ٹوٹنے کے بعد مزید وقتی یا غیروقتی نمازیں نہیں پڑھ سکتے۔ (رد المحتار، کتاب الطھارۃ، باب التیمم، وسننہ، ج:١، ص:٢٤١، ط:دار الفکر بيروت)