• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ق) انتخابات میں سرپرائز دے گی، چودھری شافع حسین

چودھری شافع حسین (فائل فوٹو)۔
چودھری شافع حسین (فائل فوٹو)۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں ان کی جماعت سرپرائز دے گی۔ 

لاہور سے جاری بیان میں چودھری شافع حسین نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق اور مثالی معاشرے کا قیام، پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

چودھری شافع حسین نے کہا کہ سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ 

چودھری شافع حسین نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا اختساب ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن مراکز فعال اور جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید