• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون کے وہ خفیہ فیچرز جن سے بیشتر لوگ لاعلم

امریکی ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کے ایک سابقہ ملازم نے آئی فون سے متعلق ایسی تراکیب بتادیں جو زیادہ تر صارفین کو معلوم ہی نہ تھیں۔

ایپل کے سابقہ سیلز ریپریزنٹیٹو ٹیلر مورگن نامی اس شخص نے ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر آئی فون ہیکس کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کردی جسے اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اپنی اس ویڈیو میں ٹیلر مورگن نے آئی فون سے متعلق 7 ایسے فیچرز بتائے جن کے بارے میں ممکنہ طور پر آپ بھی لاعلم ہوں گے۔

ان تراکیب کی مدد سے ٹائپنگ میں لکھی گئی کوئی تحریر اگر غلطی سے ڈیلیٹ ہوجائے تو اسے کیسے واپس لایا جاسکتا ہے۔

ایک فیچر نے صارف کو کمنٹیٹر بنادیا جبکہ ایک نے ڈیفالٹ کیلکولیٹر کے علاوہ بھی موبائل فون میں ہی نیا کیلکولیٹر دریافت کرلیا۔

(1) اسنیپ کرنے کیلئے تھپتھپائیں، ریکارڈ کرنے کیلئے دبائے رکھیں

ٹیلر مورگن نے کہا کہ آئی فون کیمرہ پر ویڈیو فیچر تک اسکرول کرنا ضروری نہیں ہے، اس کے بجائے، صارفین آسانی سے اس بٹن کو دبا کر رکھ سکتے ہیں جو عام طور پر تصویر لینے کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لیکن فیچر میں ایک اور پوشیدہ آپشن ہے، جیسا کہ ٹک ٹاک یا اسنیپ چیٹ کے ساتھ ریکارڈ کے بٹن کو دبائے رکھتے ہوئے صارف تصویر کو زوم کرنے کےلیے اپنی انگلیوں کو فون کی اسکرین کے اوپر یا نیچے سلائیڈ کر سکتے ہیں۔

(2) ایک ہاتھ والا کی بورڈ، ٹائپنگ ہوئی آسان

ٹیلر مورگن نے کہا کہ اگر آپ ایک وقت میں مختلف کام کر رہے ہیں اور آپ کے پاس کسی پیغام کا جواب ٹیکسٹ کرنے کےلیے صرف ایک ہاتھ ہے تو ایک ہاتھ کی بورڈ کی خصوصیت بالکل وہی ہو سکتی ہے جس کی آپ تلاش کر رہے ہیں، کیونکہ اس کےلیے پھر آپکو دوسرے ہاتھ کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنی ویڈیو میں مورگن نے دکھایا کہ کی بورڈ کے نیچے بائیں جانب گلوب بٹن کو دبائے رکھنے سے ایک پرامپٹ پاپ اپ ہوگا جس میں ایموجی بٹن یا زبان کے اختیارات دکھائے جائیں گے لیکن یہ سب سے نیچے تین آپشنز ہیں جو صارف کو کی بورڈ کو بائیں، دائیں یا ایک ہاتھ سے ٹائپ کرنے کےلیے اسے واپس مرکز میں منتقل کرنے کی اجازت دیں گے۔

(3) ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ تبصرہ نگاری

مورگن نے دکھایا کہ آپ کے آئی فون کی اسکرین کے اوپر نیچے کی طرف سوائپ کرنے سے، آپ کو اسکرین ریکارڈنگ کا بٹن نظر آئے گا۔ بٹن کو دبائے رکھنے سے نچلے حصے میں مائیکرو فون کے ساتھ ایک اسکرین پاپ اپ ہوگی اس سے مائیکرو فون کو منتخب کریں اور اب یہ آپ کی اسکرین کو ریکارڈ کرنے کے دوران آپ کی آواز بھی ریکارڈ کرے گا۔

(4) تیز ایپ ایڈجسٹمنٹ kiluy ہیپٹک ٹچ

ٹیلر مورگن نے بتایا کہ کنٹرول اسکرین آپ کے آئی فون کا بنیادی فنکشن سینٹر ہے اور ہیپٹک ٹچ آپشن کا استعمال کرکے صارفین سیٹنگز میں جائے بغیر ایپ کے فیچرز کو تیزی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ویڈیو میں مورگن ہر ایک بٹن کو باری باری دبا کر بتاتے ہیں کہ صارف ٹائمر سیٹ کر سکتے ہیں، اپنی ٹارچ کی چمک کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، سیلفی لینے یا ویڈیو ریکارڈ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور زیادہ تیزی سے مختلف بلیوٹوتھ ڈیوائسز اور وائی فائی نیٹ ورکس سے بھی جڑ سکتے ہیں۔

(5) سرچ بار کا بطور کیلکولیٹر استعمال 

ریاضی کے مسئلے کو حل کرنے کےلیے اب روایتی کیلکولیٹر کی ضرورت کو پورا کرنے کےلیے ایک اور فیچر سامنے آیا ہے۔ 

مورگن نے بتایا کہ صارفین اسکرین کو ان لاک کرنے کے بعد نیچے سوائپ کر کے اپنے فون پر سرچ بار کا پتہ لگاسکتے ہیں۔ سرچ بار گوگل کی طرح سرچ ایپ میں ٹائپ کرنے کی ظاہری شکل کا عکس دکھائے گا اور اس کے بعد صارف اس فیچر کو ریاضی کے سادہ یا پیچیدہ مسائل کا حساب لگانے کےلیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صارف سرچ بار میں 8*5 ٹائپ کرتا ہے تو یہ خود بخود اسکرین کے اوپری حصے میں جواب بتا دے گا۔

(6) بیک وقت متعدد پیغامات کی سلیکشن

دو انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے، آپ کالم کو اوپر سوائپ کر کے متعدد پیغامات کو نمایاں اور منتخب کر سکتے ہیں۔

مورگن نے بتایا کہ یہ فیچر صرف ایپل ایپس پر کام کرتا ہے جن میں ٹیکس میسجز، واٹس ایپ اور ای میلز شامل ہیں۔ 

اس فیچر کا استعمال اس وقت زیادہ مؤثر نظر آئے گا جب آپ ایک ساتھ کئی پیغامات کو حذف کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس طرح آپ کا کام آسان ہوجائے گا۔

(7) ٹائپنگ اَن ڈو فیچر

اَن ڈو کا فیچر آپ نے صرف کمپیٹر میں ہی دیکھا ہوگا جو ctrl+Z کے استعمال سے باآسانی کرلیا جاتا ہے۔ 

تاہم ٹیلر مورگن نے بتایا کہ "اگر آپ نے کبھی اتفاقی طور پر کوئی چیز ڈیلیٹ کردی، تو آپ اپنے فون کو شیک کرکے (ہلا کر) اس تحریر کو واپس لاسکتے ہیں اور دوبارہ لکھنے کے اپنے وقت کو بچاسکتے ہیں۔



خاص رپورٹ سے مزید