پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر الیکشن کمشنر سے وضاحت طلب کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر 2 رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکریٹری ذاتی حثیت میں پیش ہوں، چیف الیکشن کمشنر وضاحت کریں کہ کیوں ایک پارٹی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں۔
عدالت نے استفسار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے پر نگراں سیٹ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا؟ اگر پی ٹی آئی انتخابی ضابطۂ اخلاق کو فالو کر رہی ہے تو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے؟ چیف سیکریٹری بتائیں ایس او پی بنائی گئی ہے توکیا وہ پی ٹی آئی کے لیے ہے؟
پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے کی ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین 7 دسمبر کی سماعت کے لیے پیش ہوں۔