• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس کے تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں: زین قریشی

زین قریشی---- فائل فوٹو
زین قریشی---- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ آج کی سماعت کا اوپن ٹرائل کیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کا سارا میڈیا موجود تھا مگر کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔

زین قریشی نے کہا کہ آج کی سماعت میں اوپن ٹرائل کا تقاضہ پورا نہیں کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت کے دوران میڈیا اور عام لوگ موجود ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا یہ کسی اور جماعت میں نہیں ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کی ہے۔

زین قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا انتخابی نشان ’بلا‘ الاٹ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید