• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو کی منظوری دی جا چکی ہے، محسن نقوی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی---فائل فوٹو
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی---فائل فوٹو 

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو کی منظوری دی جا چکی ہے، ڈپلومیٹک انکلیو بننے سے پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی یہاں شفٹ ہو جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پرائم ان لوگوں کے لیے ہے جو پہلے سے پلاٹ خرید چکے ہیں، یہ پلاٹ نیلامی کے ذریعے گلبرگ کی نارمل قیمت سے دو گنا قیمت پر فروخت کیے گئے، سی بی ڈی نے علاقے کو اچھی طرح ڈیولپ کیا جس سے قیمت زیادہ حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی بی ڈی کے پاس ابھی بھی کافی زیادہ اراضی موجود ہے، کوشش ہے مین روڈ کو والٹن روڈ اور ڈیفنس روڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنوری تک نیا برج مکمل ہونے پر مین بلیوارڈ، ڈیفنس اور والٹن روڈ کے ساتھ منسلک ہو جائے گا، سی بی ڈی نے اگلے 2 سے 3 ماہ میں 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ اکٹھا کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید