پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما سید ناصر حسین شاہ نے 2024ء کے انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) امیدواروں کی ضمانت ضبط ہونے کا دعویٰ کردیا۔
ناصر حسین شاہ نے کراچی سے جاری بیان میں کہا کہ جی ڈی اے رہنما سیاسی قد بڑھانے کےلیے آصف زرداری پر الزامات لگا رہے ہیں۔ جی ڈی اے والے اس لیے غصہ ہیں کہ ان کی تانگہ پارٹی سے آصف زرداری نے اہم رہنما اتار دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات میں ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی، دراصل جی ڈی اے کو امیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں۔
ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کے خلاف سب سے زیادہ درخواستیں دیں۔