• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے سکھ، عیسائی اور ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرے ملک کے سکھ، عیسائی اور ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے۔

ملتان میں کارکنوں سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے سیاست کی اور دینی و مذہبی شناخت کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں اُن رویوں کو اپنایا ہے، جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے اکابر کی تعلیمات ہے اختلاف میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہو کر ملک کے ہر شہری کے حق کا تحفظ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید