• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں۔

اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق  نے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالرز کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،  پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ  کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، متحدہ عرب امارات کے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید