• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں، حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے صدر مملکت مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد اکثریت پیپلز پارٹی کی ہو یا مسلم لیگ (ن) کی ہو، پاکستان کے صدر تو فضل الرحمان ہی بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر بن سکتے ہیں تو وہ صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ باپ اور بیٹے کی، باپ اور بیٹی کی بلوچستان پر نظر ہے، دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پوچھنا ہے کہ کیا پی ٹی آئی میں گوہر خان کے سوا کوئی اور دیرینہ کارکن نہیں تھا؟

انہوں نے کہا کہ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید