• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں: سرفراز احمد


قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو لےکر چل رہے ہیں، 4 روزہ میچ کے لیے پرائم منسٹر الیون اچھی ٹیم ہے، ہمیں اچھی پریکٹس ملے گی۔

آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود پہلی مرتبہ کپتانی کر رہے ہیں، کپتانی اعزاز کی بات ہوتی ہے، بابر اعظم ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، بابر اعظم شان مسعود کے ساتھ ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی گول ہر کسی کا ہوتا ہے لیکن پاکستان سے نکلتے وقت ہم ٹیم کو گول بنا کر نکلے تھے، ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے آپ اس کے لیے تیار رہتے ہیں، رضوان اور مجھے جو بھی رول ملے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے، کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، دونوں ٹیمیں اچھی ہیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوشش کریں گے کہ ڈیوڈ وارنر کو جلد آؤٹ کر سکیں، ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں، پرتھ ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں، ہمارے فاسٹ بولرز اچھے ہیں، نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید