لاہور سے غیر قانونی طور پر 90 افراد کے گردے نکالنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سدرہ خان نے بتایا ہے کہ لاہور سے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان نے لاہور سے 90 افراد کے غیر قانونی طور پر گردے نکلوائے۔
ایس پی سدرہ خان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایس پی سدرہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی پیوندکاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا اور 25 سے 50 لاکھ روپےکا مکمل پیکیج ہوتا تھا جس میں ڈونر، ڈونر کا بندوست کرنے والے اور ڈاکٹرز سب کاحصّہ ہوتا تھا۔