• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز عمران سکندرکی تعیناتی کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز عمران سکندرکی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران سکندر کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کا چارج دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت کو غلط بتایا گیا کہ عمران سکندر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے بعد سینئر ترین افسر ہیں، وزارتِ صحت نے لکھا ہے کہ وہ موجودہ ای ڈی پمز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آج کل عارضی چارج میں بھی لڑائیاں ہوجاتی ہیں، عارضی چارج مختصر مدت کے لیے ہونا چاہیے لیکن مدت برسوں تک پہنچ جاتی ہے۔

عدالت نے وزارتِ صحت اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سینئر ترین ڈاکٹرز کی فہرست اور عمران سکندر کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید