• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا مقصد صوبائی حکومتوں کو ناکارہ بنانا ہے: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی—فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی—فائل فوٹو

سابق چیئرمین سینیٹ رضا  ربانی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا مقصد صوبائی حکومتوں کو ناکارہ بنانا ہے، مقصد اسٹیبشلمنٹ کی نئے انتظامی صوبے بنانے کی پرانی خواہش پورا کرنا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند سیاسی جماعتیں اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہیں، اٹھارویں آئینی ترمیم مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کی آڑ میں لپیٹنے کی کوشش ہے، اس کوشش کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ورلڈ بینک، پاکستان کی حکمراں اشرافیہ، سینٹرل سیاسی جماعتوں کو میدان مل گیا ہے، اضلاع کو وفاقی حکومت سے وسائل دینا آمر جنرل مشرف کی ڈیولوشن کا حصہ ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ اس اقدام سے ناصرف انتظامی، مالی بنیاد پر نئے صوبے بنیں گے بلکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل دوبارہ مختص ہوں گے، اس سے این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم ہو گی۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قوتیں آگ سے کھیل رہی ہیں، وفاق پر سنجیدہ اثرات ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید