کراچی کے علاقے انچولی میں واقع اسپتال میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کے دوران ڈاکو سولر پینل اور بیٹریاں بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو نجی اسپتال سے 4 سولر پینل، بیٹریاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے گئے ہیں، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 4 سے زائد نقاب پوش ڈاکو صبح 5 بجے اسپتال میں داخل ہوئے، جن میں سے 2 باہر پہرہ دیتے رہے۔
مسلح ڈاکوؤں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد اسپتال کا سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔